
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروز (اتوار) عیدالفطر منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد عید الفطر کل منانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 31مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا، آسٹریلیا میں بھی عید 31مارچ کو ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی عید 31مارچ کو منائی جائے گی۔
قبل ازیں عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، آج 29 رمضان المبارک کی شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گی۔
Source link


















