
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم 78 رنز کیساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔
اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق ، عثمان خان ، بابراعظم ، محمد رضوان ،سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔
Source link


















