فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیے

فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیے

فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیے

(ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا میں ایک فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیے، 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران ایک فوجی فائٹر جیٹ طیارے (FK-16) نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس  میں کہا گیا ہے کہ   بم گرنے سے کچھ گھروں سمیت ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ نا پھٹنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  افسوسناک واقعے پر جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *