(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
امریکا اور چین کی بڑھتی تجارتی جنگ اور اوپیک پلس کا پیداوار بڑھانے کا منصوبہ،، برطانوی برینٹ کی قیمتیں ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
برطانوی برینٹ اگست 2021ء کے بعد 68 ڈالر 85 سینٹس پر نیچے آ گیا ہے جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 66 ڈالر 51 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تجارتی جنگ کے سبب توانائی کی طلب میں کمی آئے گی، تجارتی پابندیوں سے عالمی اقتصادی ترقی میں کمی آئے گی۔



















