
(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔
Source link


















