
ویب ڈیسک :ملکہ موسیقی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 67 ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کریں گی، ریکارڈ اکیڈیمی نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوئفٹیز پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2 فروری کو ہونے والی 67 ویں گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ’’پریزینٹر’’ کے روپ میں دیکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس ایوارڈ کے زمرے کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا جسے وہ پیش کریں گی۔
یادرہے ٹیلر سوئفٹ کی 11 ویں البم The Tortured Poets Department کو بھی اس سال چھ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔اور ممکنہ طور پر ٹیلرسوئفٹ اس سال کے بہترین البم کاایوارڈ جیت سکتی ہیں اور اگر وہ پانچویں بار یہ اعزاز جیتتی ہیں، تو وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیں گی ، جو انہوں نے اپنے 10ویں البم مڈ نائٹس کے لیے گزشتہ سال کا گریمی ایوارڈ ج جیت کر قائم کیا تھا۔
ٹیلر سوئفٹ کو 67 ویں گریمی ایوارڈ میں بہترین پاپ ووکل البم، ریکارڈ آف دی ایئر، سونگ آف دی ایئر، بہترین میوزک ویڈیو اور بہترین پاپ جوڑی/گروپ پرفارمنس (گریسی ابرامز کے ساتھ) کی کیٹیگریز میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یادرہےٹیلرسوئفٹ جن کا شمار اس وقت دنیا کے چوٹی کے گلوکاروں میں ہوتا ہے، نے گرامیز میں چار مرتبہ البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ان کے البمز مڈ نائٹس، فوکلور، 1989، اور فیئرلیس کو یہ ایوارڈ ملے تھے۔ گلوکارفرینک سناترا، اسٹیو ونڈر، اور پال سائمن بھی تین دفعہ گریمی ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔لیکن سب سے زیادہ AOTY ٹرافی جیتنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔
اس سال ٹیلر سوئفٹ کے دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ کا مقابلہ البم آف دی ائیر کیٹیگری میں گلوکارہ بیونسے کے ’’کاؤ بوائے کارٹر’’، سبرینا کارپینٹر کے ’’شارٹ اینڈ سویٹ’’ اور بلی ایلش کے ’’ہٹ می ہارڈ اینڈ سافٹ’’ کے درمیان ہے ۔ سوِفٹ، کارپینٹر، اور ایلیش بھی گانا اور ریکارڈ آف دی ایئر گراموفون ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گے۔
2025 گریمی ایوارڈ 2 فروری کو لاس اینجلس میں کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقد ہوگی۔ ٹریور نوح مسلسل پانچویں بار میزبانی کریں گے۔ 67 ویں شو میں پرفارم کرنے والے فنکاروں میں چیپل روان، بلی ایلش، چارلی ایکس سی ایکس، ڈوچی، رے، بینسن بون، ٹیڈی سوئمز، سبرینا کارپینٹر اور شکیرا شامل ہیں۔
Source link


















