
(ویب ڈیسک ) شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے انکے ساتھ سیلفیاں لیں اور تصاویر بنوائیں ۔
اس موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کراچی کے لوگ مصالحے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی سے کہا کہ کراچی کراچی ہے، انکا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی ویسے تو دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ’بن کباب‘ کھلایا ہے، پلیئرز اپنی فٹنس کا بہت خیال کرتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے، سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے فٹنس ٹیسٹ ہوتے ہیں جس کو پاس کرنے کیلئے پلیئرز کا فٹ رہنا ضروری ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہئے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھائیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان ٹیم فائنل میں نظر آرہی ہے۔
Source link


















