
(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگتے ،باقی اس ڈرامے کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے صرف جوڈیشل کمیشن کا قائم مانگا تھا، جوڈیشل کمیشن پر ان کو مشاورت یاد آگئی تھی باقی کیسی چیز پر ان کو مشاورت یاد نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا احتجاج جاری ہے، آزاد صحافت کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے ، پیکا ایکٹ کے لئے کمیٹی کا حصہ پیپلز پارٹی بھی تھی، اب پیپلز پارٹی کے لوگ صحافیوں کے سامنے ڈرامہ کر رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین نے آج واضح کردیا کہ علی امین کے کہنے پر صدر تبدیل کیا، جب تک آپ کو اپنا ہدف مل نہیں جاتا تحریکیں جاری رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی وزیراعظم کو یاد نہیں کہ پی ٹی آئی کسی سے بھاگتی نہیں مذاکرات ہم نے شروع کئے، ہم مذاکرات سے نہیں بھاگتے ،باقی اس ڈرامے کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
Source link


















