جنگ بندی معاہدہ 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا

جنگ بندی معاہدہ 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا

جنگ بندی معاہدہ 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا

(ویب ڈیسک )  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس  کی جانب سے   جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔

قبل ازیں   حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔

ریڈ کراس کی ٹیم  اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔

فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگاجس کے بعد ہونے والی اسرائیلی خواتین کو اسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ   اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔  آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

اسرائیل بھی فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *