’سیکیورٹی کی صورتحال‘ کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسکول بند

’سیکیورٹی کی صورتحال‘ کے پیش نظر پنجاب بھر میں  اسکول بند



’سیکیورٹی کی صورتحال‘ کے پیش نظر پنجاب بھر میں  اسکول بند

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹ یفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ”سیکیورٹی کی صورتحال“ کی وجہ سے پنجاب اور اسلام آباد کے اسکول کل بروز پیر کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ’صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 16 دسمبر 2024 (پیر) کو بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن نے مزید کہا گیا کہ ”تاہم، تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور اپنے کام معمول کے مطابق انجام دیں گے۔“

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک علیحدہ نوٹی فکیشن میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ “اسلام آباد کی حدود میں تمام سرکاری/نجی اسکول اور کالج 16 دسمبر 2024 (پیر) کو بند رہیں گے۔

اسی طرح لاہور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سید موسیٰ رضا نے 16 دسمبر کو ”ضلع لاہور کے علاقائی دائرہ اختیار میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل“ کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بھی حکومت پنجاب کے حکم پر ضلع کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں ”چھٹی“ کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر چیمہ نے بتایا کہ 16 دسمبر کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اگرچہ اسلام آباد اور لاہور میں اسکول بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ راولپنڈی کے ڈی سی نے بتایا کہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) حملے کی دسویں برسی کے موقع پر ضلع میں اسکول بند کیے جا رہے ہیں۔

ملک کی تاریخ کے مہلک ترین دہشت گردانہ حملے میں 131 اسکول کے بچے اور 10 دیگر افراد اس وقت شہید ہوئے جب 16 دسمبر 2014 کو بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے اسکول کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *