
ویب ڈیسک: صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان پر مذاکرات نہیں ہونگے۔ مذاکرات کی گائیڈ لائن اڈیالہ جیل سے عمران خان ہی دیں گے،بیرسٹر علی ظفر بولے عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کےعمل پر ناراضگی کا اظہار کیا، شیرافضل مروت نے کہا حکومتی جبر سے ہم لوگ کندن بن گئے،ظلم و جبر فسطائیت سے ہم گھبرانے والے نہیں،پرچے گولیاں اور مار ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی،پارٹی میٹنگ کے اندر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،جو بھی ڈویلپمنٹ ہوگی آج شام کو پتا لگ جائے گا، مذاکرات کی گائیڈ لائن اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مذاکرات نہیں ہونگے، مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں ہے،اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نا کرنے چاہے تو ان کی مرضی ہے۔
بیرسٹر علی ظفرکی میڈیا ٹاک
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میری کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، مذاکرات کے معاملے پر حکومت سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا،ہم پر الزام عائد کیا جاتا کہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے،ہم نے مشروط مذاکرات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ بہت سادہ سی شرائط ہیں کہ ڈی چوک پر فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،دوسرا مطالبہ ہے بے گناہ کارکنان اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے،اگر حکومت مان جائے تو ٹھیک نہیں تو حکومت کی مرضی،بات چیت مسائل سے ہی حل ہوتے ہیں مذاکرات نہیں ہونگے تو کیا ہوگا؟
شیرافضل مروت کی میڈیا سے گفتگو
شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جبر سے ہم لوگ کندن بن گئے،ظلم و جبر فسطائیت سے ہم گھبرانے والے نہیں،پرچے گولیاں اور مار ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،حکومت کے جبر سے ہم ڈھیٹ ہوگئے،جیسا ظلم ہمارے ساتھ ہورہاہے اللہ دسمن سے بھی نا کرائے۔
عمر ایوب کی میڈیا ٹاک
عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ابھی مذکرات نہیں ہوئے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہماری جو 5 رکنی کمیٹی بنائی تھی وہ بنی ہوئی ہے۔اسپیکر کے ساتھ مذاکرات نہیں صرف ہمشیرہ وفات پر تعزیت ہوئی۔
Source link


















