شام میں پھنسےمزید 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شام میں پھنسےمزید 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شام میں پھنسےمزید 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک: شام میں پھنس جانے والے 318 پاکستانی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت انخلا کرنے والے 318 پاکستانی شہریوں کو ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

وطن واپس پہنچائے جانے والے پاکستانی شہریوں میں میں زائرین اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے افراد شامل تھے، جو شام میں سابق حکومت مخالف فورسز کے کنٹرول اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتنے کے دوران مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کا شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لیے مشترکہ فلائٹ آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام اقدامات کی خود نگرانی کی۔

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔

شام کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانی شہریوں کو بسوں کے ذریعے شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچایا گیا تھا، جہاں سے آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *