ترکیہ کاطویل عرصےبعد دمشق کےسفارتخانےمیں سفیر نامزد

ترکیہ کاطویل عرصےبعد دمشق کےسفارتخانےمیں سفیر نامزد

ترکیہ کاطویل عرصےبعد دمشق کےسفارتخانےمیں سفیر نامزد

ویب ڈیسک: ترکیہ نے طویل عرصے بعد دمشق کے سفارت خانے میں اپنا سفیر نامزد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برہان کروگلو کو ترک سفارت خانے کا عبوری چارج ڈی افیئر مقرر کیا گیا ہے۔ دمشق میں ترک سفارتخانے نے 2012 میں خانہ جنگی کے دوران کام بند کردیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق شام کے لیے ترک ناظم الامور اپنا عہدہ کب سنھبالیں گے، یہ واضح نہیں ہوسکا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ اس وقت دوبارہ کھولے گا جب حالات اس کی اجازت دیں گے۔

واضح رہے شام میں2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے ایک سال بعد دمشق میں ترکیہ کا سفارتخانہ بند کر دیا گیا تھا۔

دمشق میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال اور ترک حکومت کی جانب سے بشار الاسد سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیش نظر ترکیہ کا سفارت خانہ 26 مارچ 2012 کو بند کیا گیا تھا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *