مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی شامل ہوگی ، اس کا علم نہیں، نوید قمر

مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی شامل ہوگی ، اس کا علم نہیں، نوید قمر

مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی شامل ہوگی ، اس کا علم نہیں، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں میں بات چیت ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی سے حکومت کے مذاکرات پر فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، مذاکرات سے پہلے ہی مطالبات قبل از وقت ہیں۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوز انسائٹ ودعامر ضیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے سیاست پارلیمنٹ سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی ہمیشرہ کا انتقال ہوا ہے، سب ان سے تعزیت کر رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں پیپلزپارٹی ہوگی یا نہیں، اس کا ابھی علم نہیں ہے، قبل از وقت مطالبات مذاکرات کو کامیاب نہیں بنا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی فضا بہترکرنے کیلئے اقدامات ہوناچاہئیں، موجودہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی سپورٹ سے چل رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پری میچور الیکشن ملک کیلئے صحیح نہیں، تاہم صاف شفاف اورغیرمتنازع الیکشن سب کی خواہش ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے پروگرام ’نیوز انسائٹ ودعامر ضیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت اشاروں کے بغیربات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ رہنمائوں و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، اور 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لیا جائے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *