عمران خان کی زندگی کو بی بی گنڈاپور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے فیصل واوڈا

عمران خان کی زندگی کو بی بی گنڈاپور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے فیصل واوڈا

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو بشری  بی بی ،علی امین گنڈاپور، ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  کہا کہ   بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے، میں آج بھی اپنی اس بات پر کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ   اس کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے  خان کو پاگل قرار دینے کے بیانیہ بنانے کی شروعات کیں،  اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ ہمیں بانی کی زندگی عزیز ہے اور اُسے ان سے بچانا ہے۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ  دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس ٹویٹ کی  تردید کی ہے۔

عمران خان کی زندگی کو بی بی گنڈاپور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے فیصل واوڈا

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *