
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، مشال یوسفزئی نےتصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
عہدے سے ہٹائے جانے پر ردعمل میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مجھے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں ، مشعال یوسفزئی کو اس سے پہلے بھی مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
Source link


















