
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنی بیوی ثناء جاوید کیساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی،یہ ویڈیو دونوں کی جم میں ٹریننگ کے دوران بنائی گئی,شعیب اورثناء جاوید کی جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے اس ویڈیو کو ان کے جم ٹرینر نےوائرل کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ویڈیو ان کے جم ٹرینر زریاب علی کی جانب سے لیک کی گئی ہے جس میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کو ایک ساتھ جم ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شعیب ملک ویسے بھی اپنی فٹنس کیوجہ سے مشہور ہیں لیکن ویڈیو کی خاص بات ثناء جاوید کی اپنے شوہر کیساتھ برابر کی ایک جیسی ٹریننگ کرناہے۔
جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے یہ مناظر سب سے پہلے ان کی جم کے ٹرینر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے گئے جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےاس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی 20 جنوری 2024 کو ہوئی تھی،اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاجب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔
Source link


















