کراچی میں آج موسم ’عوامی توقعات‘ کے برعکس ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں آج موسم ’عوامی توقعات‘ کے برعکس ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں جہاں بڑی عید کے بعد سے شدید گرمی کی لہر شہریوں کو متاثر کر رہی ہے، وہیں اب محمکہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، جبکہ آج شہر قائد میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب کراچی میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبے شمالی مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں چند ایک مقام پر آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند ایک مقام پر بارش کا امکان ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *