
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 25-2024ء کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی کے ہاوس میں ہو رہا ہے۔
نی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے کے پی ہاؤس میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں بجٹ تقریر، احتجاج اور بانی چئیرمین کی رہائی جیسے اہم امور پر غور ہوگا ۔پارلیمانی پارٹی کے وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہاوس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کرے گی ۔
حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد اور اسد قیصر اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں زرتاج گل، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چھٹہ اور تمام ارکانِ قومی اسمبلی بھی شر کت کریں گے۔
اجلاس کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں خیبر پختون خوا ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ظہرانے کے بعد ارکانِ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لیے دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے۔


















