عالمی بینک نےپاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی-اردو نیوز اپڈیٹ

عالمی بینک نےپاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی-اردو نیوز اپڈیٹ

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نےقرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے دی ہے،فنڈز داسو ہائیڈرومنصوبےکےفیز ون پرخرچ کئےجائیں گے، عالمی بینک کےمطابق منصوبےسےبجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔

منصوبےسے عوام کو سماجی ومعاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی،پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے، پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے۔داسو صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *