لاہورائیر پورٹ پر غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد-اردو نیوز اپڈیٹ

لاہورائیر پورٹ پر غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد-اردو نیوز اپڈیٹ

لاہور : ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی، غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

اے ایس ایف کے عملے نے کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

کولمبو کی پرواز پر جانیوالے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *