حکومت کا آمدن بڑھانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید 20 روپے فی لیٹر  اضافے پر غور-اردو نیوز اپڈیٹ

 حکومت کا آمدن بڑھانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید 20 روپے فی لیٹر  اضافے پر غور-اردو نیوز اپڈیٹ



اسلام آباد: وفاقی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر  تک اضافے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے اور پٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جس کے باعث آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جا سکتی ہے۔جبکہ  پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے، اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *