ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر ارتضیٰ کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار – اردو نیوز اپڈیٹ

ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر ارتضیٰ کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار – اردو نیوز اپڈیٹ

سی آئی اے کراچی نے کوئٹہ میں چھاپہ مارتے ہوئے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر ارتضی ٰکے قاتل کو دھر لیا۔ ملزمان ارتضی کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئےتھے۔

گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے ارتضیٰ کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی تھی ڈکیت فرار ہوتے ہوئے ملزمان نوجوان کی موٹر سائیکل بھی لے گئے۔

ذرائع سی آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا کرمنل ریکارڈحاصل کیاجارہاہے لیکن ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق ارتضی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مزید ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

جبکہ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو کی ٹیم بلوچستان میں موجود ہے، ارتضی قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان تربیت یافتہ ہیں ، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *