
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرریوں کے معاملہ پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی آسامیوں کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے سنیارٹی میں پہلے چھ ججز میں سے دو ججز کے ناموں پر غور ہوگا،سندھ ہائیکورٹ کے سینارٹی میں پہلے تین ججز میں سے ایک جج کے نام پر غور ہو گا۔
سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین ججز کی نشستیں خالی ہیں۔


















