بیرسٹر گوہر رؤف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے-اردو نیوز اپڈیٹ

بیرسٹر گوہر رؤف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے-اردو نیوز اپڈیٹ



اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے متنازعہ پوسٹ کئے جانے پرایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔

بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

 
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوایا گیا ہے جس میں انہوں نے جواب جمع کرانے کیلئے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ مانگی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *