آئی ایم ایف کا چینی آئی پی پیز کےواجبات ادا کرنےکا دباؤ ، وزیر اعظم چینی قیادت سے درخواست کریں گے-اردو نیوز اپڈیٹ

آئی ایم ایف کا چینی آئی پی پیز کےواجبات ادا کرنےکا دباؤ ، وزیر اعظم چینی قیادت سے درخواست کریں گے-اردو نیوز اپڈیٹ



اسلام آباد: آئی ایم ایف کا چینی آئی پی پیز کے ساتھ معاملات طے کرنے کا دباؤ ہے جس کیلئے وزیر اعظم چینی قیادت سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چینی آئی پی پیز کو 550 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔آئی ایم ایف گارنٹی چاہتا ہے کہ اسکے نئے پروگرام سے چینی آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہناہے کہ وزیر اعظم چینی قیادت سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کریں گے۔ 

ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف چینی کمپنیوں کے قرض ادائیگی کی ری شیڈولنگ کا مطالبہ کر رہا ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان چینی حکومت سے قرض ادائیگی پانج سال موخر کرانے کیلئے مذاکرات کرے تاہم چینی آئی پی پیز واجبات کی ادائیگی تک مذاکرات پر تیار نہیں ہیں۔ واجبات کے باعث حکومت چینی کمپنیوں کو پاور ٹیرف میں کمی پر بھی قائل نہیں کر سکی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *