کراچی میں ڈینگی سے 12 سالہ بچہ انتقال کرگیا-اردو نیوز اپڈیٹ

کراچی میں ڈینگی سے 12 سالہ بچہ انتقال کرگیا-اردو نیوز اپڈیٹ

ویب ڈیسک: کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے اور نجی اسپتال میں ڈینگی متاثرہ 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں آج صبح ہی ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس سے قبل یہ لڑکا کسی اور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ والدین کے مطابق بچہ دو تین دن سے بیمار تھا، پلیٹیلیٹس ختم ہونے کے باعث بچہ انتقال کر گیا۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی سے ہلاکت کے واقعے پر لاعملی کا اظہار کیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *