ٹرمپ کا جرم ثابت، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا -اردو نیوز اپڈیٹ

ٹرمپ کا جرم ثابت، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا -اردو نیوز اپڈیٹ



امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنادی گئی ہے، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دیا تاہم جج 11جولائی کو ٹرمپ کی سزا کا اعلان کریں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور جنسی تعلقات کو چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

نیویارک کی عدالت نے ہیش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں، جنہیں مجرمانہ الزامات میں سزا ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 الزامات لگائے گئے تھے جو کہ تمام کے تمام درست قرار پائے، الزامات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے۔

نیویارک کی جیوری کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام 34 جعلی کاروباری ریکارڈ کے الزامات میں قصور وار قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے چھ ہفتوں کے دوران بائیس گواہوں کے بیانات سنے، متفقہ فیصلے پر پہنچنے سے پہلے بارہ ججوں نے دو دن تک غور و خوض کیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *