صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں مغوی عملے کے رکن یاسر خان نے اپنی رہائی کے لیے حکومتِ پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں یاسر خان نے بتایا کہ جہاز اونر 25 کا عملہ گزشتہ 42 روز سے اغوا کاروں کی قید میں ہے اور جہاز پر خوراک و پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملہ گندا پانی پینے اور دن میں صرف ایک وقت ابلے ہوئے چاول کھانے پر مجبور ہے، جبکہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

مغوی پاکستانی نے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی کہ ان کی محفوظ رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یاسر خان نے الزام عائد کیا کہ شپنگ کمپنی کی جانب سے بھی خاطر خواہ تعاون نہیں کیا جا رہا اور عملے کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *