
اسلام آباد:یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کاجا کالاس پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، جہاں انہوں نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔
معزز مہمان کا دفترِ خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خود استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تنہائی میں ملاقات ہوگی، جس کے بعد پاکستان اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا دور شروع ہوگا جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اپنے شیڈول کے تحت صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گی، جن میں پاک یورپی یونین تعلقات، تجارت اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔


















