امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل کی منظوری دے دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل کی منظوری دے دی



امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 75 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

بل میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) سمیت اہم وفاقی اداروں کی بحالی شامل ہے، جس کا مقصد تقریباً 11 ہفتوں سے جاری جزوی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنا ہے۔ منظور شدہ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخط کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے، جن کے آج اس پر دستخط کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ریپبلکن جماعت کے اندر کئی ہفتوں سے جاری اختلافات کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن کو اپنی ہی جماعت کے معتدل ارکان کی مزاحمت کا سامنا تھا، جس کے بعد پارٹی قیادت کو بعض مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

بل کو وائس ووٹ کے ذریعے منظور کیا گیا، جس میں وفاقی امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اضافی فنڈنگ شامل نہیں کی گئی، جسے ڈیموکریٹس کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس بل کا بنیادی مقصد ہوم لینڈ سیکیورٹی اداروں کو فنڈز فراہم کرنا اور حکومتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
 
 
 





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *