
(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے خدشے کے باعث پٹرول پمپس پر رش بڑھنے لگا۔
لوگوں کی بڑی تعداد پٹرول پمپس پر پہنچنے لگی ،موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں والوں کی لائنیں لگنا شروع ہوگئیں۔
وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش کے باعث ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں۔شہری پیٹرول پمپ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر دھیان مت دیں۔


















