چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب

چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب

چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب

(ویب ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے ایک نئی سائنسی پیشرفت کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، جو فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی ایڈوانسڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے ماہرین اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہِ راست ہائیڈروکاربن میں تبدیل کیا جاتا ہے، جو طیاروں کے ایندھن کا بنیادی جزو ہے۔

اس عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پانی کے ساتھ ملا کر مائع ایندھن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماہرین اب اس ٹیکنالوجی کو لیبارٹری سے نکال کر صنعتی پیمانے پر استعمال کے لیے تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر بین الاقوامی تنازعات کے باعث سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے۔

اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے ACS Catalysis میں شائع کیے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کامیابی کے دوران کئی تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا گیا، کیونکہ ماضی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو قابلِ استعمال ایندھن میں تبدیل کرنا ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔

اگر وہ اسے کمرشل شکل میں دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ٹیکنالوجی خام ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ری سائیکل کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *