افغان فورسز کی باجوڑ کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 9 افراد شہید

افغان فورسز کی باجوڑ کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 9 افراد شہید


اسلام آباد/باجوڑ : پاک افغان سرحدی علاقے باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ افغان حدود سے کی جانے والی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد سمیت مجموعی طور پر 9 پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
بیورو چیف نیونیوز   اسلام آباد  جاوید  بلوچ کے مطابق  ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ شہدا کی فہرست کے مطابق، افغان فورسز کی گولہ باری کا نشانہ بننے والے تمام افراد نہتے شہری تھے۔ شہدا میں 3 خواتین اور 6 معصوم بچے شامل ہیں۔ اس وحشیانہ حملے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
بیورو چیف نیو نیوز اسلام آباد، جاوید بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  مارچ اور اپریل کے مہینوں کے دوران افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ خاص طور پر ماموند اور سالار زئی کے علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں سرحد پار سے مارٹر گولے فائر کیے گئے۔
سرحدی حکام اور انتظامیہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور متاثرہ خاندانوں میں حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

افغان فورسز کی باجوڑ کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 9 افراد شہید





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *