
کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 24 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 63 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 21.26 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم 15.82 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8.98 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نجی بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5.44 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں یہ اضافہ ملکی کرنسی اور ادائیگیوں کے توازن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔


















