وزیر اعظم  کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

وزیر اعظم  کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

وزیر اعظم  کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےحالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم  نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جس قدرممکن  ہو سکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *