
(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدفی تولہ سونا 4لاکھ83 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 772 روپے اضافے سے 4لاکھ 14ہزار919 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر اضافے سے 4616 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


















