پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی انڈیکس میں تقریباً 3 ہزار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی انڈیکس میں تقریباً 3 ہزار



پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی انڈیکس میں تقریباً 3 ہزار

کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئے سیاسی تناؤ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 (KSE-100) انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس 2 ہزار 984 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں شدید کمی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی نے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 121 ڈالر تک پہنچنے سے پاکستانی معیشت پر اضافی بوجھ پڑنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ کی دیگر اسٹاک مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *