عوام کیلئے خوشخبری نارمل پاسپورٹ اب 14 دن میں جاری ہوگا

عوام کیلئے خوشخبری نارمل پاسپورٹ اب 14 دن میں جاری ہوگا

عوام کیلئے خوشخبری نارمل پاسپورٹ اب 14 دن میں جاری ہوگا

(ویب ڈیسک) عوام کیلئے سہولت کیلئے ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کیے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ 21 دن سے کم کرکے اب 14 کر دیا ہے ۔ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔

انہوں نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔ پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک   ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز  تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

اجلاس میں بزنس پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ پہلے 21 روز میں ڈلیور کیا جاتا تھا۔ اب 14 روز میں ڈلیور کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ  ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام  نے اجلاس میں شرکت کی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *