
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی مگر حیران کن ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرین اسٹیشن کی پٹری پر ایک باپ نے بیٹے کو بچانے کیلئے خود کو بیٹے کے اوپر گرایا ہوا ہے جبکہ ان کے اوپر سے ٹرین گزر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ٹرین گزرجاتی ہے تو باپ اور بیٹا دونوں بالکل محفوظ حالت میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر اسٹیشن پر موجود افراد ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں اور باپ کی جرات اور حاضر دماغی کو سراہتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین باپ کی بہادری کی سراہتے ہوئے تبصرے کر رہے ہیں ۔


















