
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے تک آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 572 ڈالر پر پہنچ گئی۔


















