ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیںامریکی اخبار کا دعویٰ

ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیںامریکی اخبار کا دعویٰ

ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیںامریکی اخبار کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوائے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اس پیچیدہ آپریشن کو بعد میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کی ترجیح فوری طور پر جنگ کا خاتمہ ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا معاملہ بعد میں نمٹایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا نئے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور یہ افراد پہلے کے مقابلے میں زیادہ معقول ثابت ہو رہے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق مثبت بات چیت جاری ہے اور ایران نے امریکا کی بعض تجاویز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *