محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے لئے دستیاب ہونگے یا نہیں ؟ -اردو نیوز اپڈیٹ- Sports

انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی روشنی میں ہوگا۔

ہیمسٹرنگ انجری کے شکار وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں دستیاب ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ انجری کے اسکین ٹیسٹ آنے کے بعد ہوگا۔

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق محمد رضوان کے اسکین ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ منگل کو موصول ہوگی۔

رپورٹ کی روشنی میں میڈیکل بورڈ ان کے کھیلنے یا آرام بارے فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باقی دو میچز میں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے اور بالخصوص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے فٹ ہوکر دستیاب ہوں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *