عطاتارڑ نےپی ٹی آئی سےڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

عطاتارڑ نےپی ٹی آئی سےڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

عطاتارڑ نےپی ٹی آئی سےڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام باتیں بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی کو ڈھیل دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کی تکلیف سے متعلق غیر ضروری سنسنی پھیلائی گئی، حالانکہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ انہیں مکمل طبی سہولت فراہم کی جائے، جو فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت اب بہتر ہے اور جو مسئلہ درپیش تھا وہ حل ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ ماہر ڈاکٹروں نے کیا اور اس حوالے سے ان کی جماعت کے رہنماؤں کو بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات میں کسی طبی رپورٹ کا اجرا شامل نہیں تھا بلکہ مطالبہ یہ تھا کہ عمران خان کو ذاتی معالج تک رسائی اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔

سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت ذاتی ڈاکٹر تک رسائی کی اجازت نہیں دے رہی تو آخر وہ کیا چیز چھپا رہی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *