وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات



وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات

کولمبو : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، انسداد دہشت گردی، اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے پاکستانیوں کو ویزہ کی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری طور پر پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ سری لنکن صدر نے اعلان کیا کہ سری لنکا کی وزیراعظم بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گی تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، اور فورسز کی مشترکہ تربیت کے امور پر بھی بات کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ میں سری لنکن صدر کے کردار کو سراہا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت پیش کی۔

مزید برآں، وزیر داخلہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔ سری لنکن صدر نے پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہوئے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سری لنکن صدر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے ساتھ میچ کولمبو میں کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *