وزیراعظم سےآج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع

وزیراعظم سےآج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع



وزیراعظم سےآج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات متوقع

اسلام آباد : آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور وہ گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت آئے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف اہم مسائل پر وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات میں تیراہ آپریشن، صوبے اور وفاق کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے، اور باہمی رابطوں کے امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی وفاقی حکومت سے صوبے کے واجب الادا بقایاجات کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ، ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ملاقات سے قبل اہم امور پر متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی ہے تاکہ وہ تمام مسائل کی جامع تفصیلات وزیراعظم کے سامنے رکھ سکیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *