پاکستانی شائقین کا ردعمل آگیا

پاکستانی شائقین کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے کرکٹ شائقین نے حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس کے تحت پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت تو کرے گا تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

اتوار کو حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا لیکن 15 فروری کو بھارت کے خلاف طے شدہ میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

حکومتی اعلان کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سب سے پہلے پاکستان۔‘‘

پاکستانی شائقین کا ردعمل آگیا

جلال شیرازی نامی صارف نے اپنے پیغام میں کہا، ’’پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ عزت، سلامتی اور قومی مفاد کسی بھی کھیل سے بڑھ کر ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ ایک خوددار اور ذمہ دار ریاست کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’’ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *