
(ویب ڈیسک ) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پانچ ورلڈ کلاس اسپنر ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔


















