
لاہور : قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ فائنل الیون میں تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں؛ شاہین آفریدی، فخر زمان اور خواجہ نافع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ ٹیم میں پانچ ورلڈ کلاس اسپنرز شامل ہیں جو پچ کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔


















