سعودی عرب نے دھوپ میں مزدوری کرنے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے دھوپ میں مزدوری کرنے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی - World

سعودی عرب میں 15 جون سے 15 ستمبر تک ملک بھر میں براہ راست دھوپ میں مزدوری اور دیگر کام کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت، قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اوروزارت صحت نے کیا ہے۔ نجی اداروں کو اپنے مزدوروں سے کڑی دھوپ میں کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے ملازمین، مزدورں اور کارکنوں سے براہ راست دھوپ میں کام نہ لیں۔ یہ پابندی 3 ماہ کے لیے دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔

یہ پابندی نجی اداروں کے ملازمین کی دوران ملازمین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا مقصد ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے.

اس پابندی پر عمل درآمد کے لیے وزارت افرادی قوت نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف شہروں میں اس حکم کی خلاف ورزی پر سزا کا تعین بھی کریں گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی یہ پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔


سعودی عرب نے دھوپ میں مزدوری کرنے پر پابندی عائد کر دی

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *